شام میں داعش کا ترک فوجیوں پر حملہ ، 14 فوجی شہید 33 زخمی

شام کے شمالی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے ترکی کی زیر قیادت 24 اگست کو شروع کردہ فرات ڈھال کاروائی کے  دائرہ کار میں کل داعش کے حملے سے  14 ترک فوجی شہید اور 33 زخمی ہو گئے ہیں ۔

635515

دہشت گردوں نے کل بعد از دوپہر تین مختلف علاقوں میں بموں سے لدی ہو ئی گاڑیوں سے حملے کیے جن کے نتیجے میں 14 فوجی شہید اور 33 زخمی ہو گئے ہیں  جن کا علاج معالجہ جاری ہے ۔

 داعش کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 138 دہشت گردوں کو ہلاک کرتے ہوئے ان کے  67 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔

ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ترک فوج اور آزاد شامی فوج نے الباب شہر کو مکمل طور پر محاصرے میں لے لیا ہے ۔مخالفین اورخصوصی دستوں کی  برّی اور فضائی حملوں کیساتھ الباب پر قبضہ کرنے کےلیے پیش قدمی جاری ہے  اورا لباب ۔حلب شاہراہ کو مکمل طور پر کنٹرول میں لے لیا گیا ہے ۔  حملوں کی وجہ سے داعش کو سخت جانی اور مالی نقصان ہوا ہے ۔بے شمار دہشت گرد زخمی ہیں لیکن محاصرے کیوجہ سے انھیں دوسرے علاقوں میں منتقل نہیں کیا جا سکا ہے ۔ 

متعللقہ خبریں