روسی خبر رساں ایجنسی کے  شائع  کردہ  الفاظ میرے الفاظ نہیں ہیں: فکری اشک

ترکی کے وزیر دفاع فکری اشک نے روسی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے اور ان سے منسوب کئے جانے  والے حلب سے متعلق الفاظ کی تردید کی ہے

635595
روسی خبر رساں ایجنسی کے  شائع  کردہ  الفاظ میرے الفاظ نہیں ہیں: فکری اشک

ترکی کے وزیر دفاع فکری اشک نے روسی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے اور ان سے منسوب کئے جانے  والے حلب سے متعلق الفاظ کی تردید کی ہے۔

اشک نے ترکی کی قومی اسمبلی میں کئے گئے خطاب میں کہا ہے کہ  میں نے "حلب کو عسکریت پسندوں سے چھڑانے کے لئے آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے" کے الفاظ استعمال نہیں کئے۔

انہوں نے کہا کہ روسی خبر رساں ایجنسی کے  شائع  کردہ  الفاظ میرے الفاظ نہیں ہیں  اور ان کی تردید کر دی گئی ہے۔

فکری اشک نے کہا کہ میرا بیان اس طرح ہے کہ" حلب سے انسانی انخلاء سے متعلق کامیابی  کے ساتھ آپریشن جاری ہے  اور انقرہ میں روس کے سفیر پر کئے جانے والے حملے کا وقت  نہایت پُر معنی ہے" اور ہم نے خبر رساں ایجنسی کے مجھ سے منسوب کردہ بیان کی تردید کر دی ہے"۔



متعللقہ خبریں