پورے شام میں فائر بندی کروانے کی ضرورت ہے: وزیر خارجہ چاوش اولو

ماسکو میں  شام کے بحران کو حل کرنے کے لیے ترکی، روس اور ایران  کا سہ رکنی سر براہی اجلاس منعقد ہوا ۔

634562
پورے شام میں فائر بندی کروانے کی ضرورت ہے: وزیر خارجہ  چاوش اولو

روس کے دارالحکومت ماسکو میں  شام کے بحران کو حل کرنے کے لیے ترکی، روس اور ایران  کا سہ رکنی سر براہی اجلاس منعقد ہوا ۔

 اس اجلاس میں  روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف ،ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اور ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے شرکت کی ۔

اجلاس کے اختتام پر وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ  اجلاس میں  پورے شام میں فائر بندی کروانے کے موضوع کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ شام   کے مسئلے کا  پائیدار حل صرف سیاسی حل ہی  ہو سکتا ہے ۔ شام میں انسانی امداد کی فراہمی اور پائیدار فائر بندی کے لیے کوششوں کو جاری رکھا جائے گا ۔ شام کے صرف  ایک علاقے میں نہیں بلکہ پورے ملک میں فائر بندی کروانے کی ضرورت ہے ۔



متعللقہ خبریں