دہشت گردی نے ترک قوم کو ایک دوسرے سے قریب تر کر دیا ہے :صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  ترکی دہشت گردی کیخلاف بھر پور جدوجہد جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ  اپنے اہداف   کے حصول کے لیے بھی سر گرم عمل ہے ۔

633288
دہشت گردی نے ترک قوم کو ایک دوسرے سے  قریب تر کر دیا ہے  :صدر ایردوان

 

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  ترکی دہشت گردی کیخلاف بھر پور جدوجہد جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ  اپنے اہداف   کے حصول کے لیے بھی سر گرم عمل ہے ۔

  انھوں نے ترابزون میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کیساتھ اق یازی علاقے میں سمندر کو بھر کر تیار کیے جانے والے شینول گیونش  اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خاتمے کا بھر پور عزم رکھتے ہیں ۔  ڈیڑھ سال سے  دہشت گردی کے واقعات میں تیزی آئی ہے ۔دہشت گردوں کا ہدف  ملک اور قوم  کی توجہ  ترقی کے اہداف سے ہٹا کر دہشت گردی    کیطرف مبذول کروانا ہے  لیکن ہم دہشت گردوں کے ان عزائم کو پورا ہونے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے  ۔ ہم  دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنے منصوبوں پر بلاتعطل عمل درآمد  جاری رکھیں گے ۔

صدر ایردوان نے دہشت گرد تنظیموں اور ان کے حمایتیوں کیخلاف ردّ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ   وہ جتنا زور لگا سکتے ہیں لگائیں لیکن وہ ترک قوم کو کھبی بھی تقسیم نہیں کر سکیں گے ۔  ہمیں یقین ہے کہ وہ جتنی دہشت گرد ی کریں گے ترک قوم اتنی ہی ایک دوسرے سے کے قریب آ جائے گی ۔  ہم  اتحاد و یکجہتی سے  رہیں گے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ان کیخلاف جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

عوام سے خطاب کے بعد صدر ایردوان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کیساتھ اسٹیڈیم کا افتتاح کیا ۔تقریب کے دوران فوجیوں اور پولیس کے اہلکاروں  کو پھول دئیے گئے ،شہدا ء کو یاد کیا گیا اور قران  خوانی کی گئی ۔  تقریب میں شریک ہزاروں افراد نے یہ نعرے لگائے "شہید مرتے نہیں " | وطن  کھبی تقسیم نہیں ہو گا "۔



متعللقہ خبریں