شام میں شہید ہونے والے ترک فوجیوں پر حملہ روس نے کیا تھا، قرتلمش

یورپی پارلیمنٹ  کی جانب سے    ترکی کے ساتھ رکنیت مذاکرات    کو منجمد  کرنے  پر مبنی سفارش      پیش کرنا      یورپی  سیاست  کے  لیے    کسی خطرے کے الارم   کا مفہوم  رکھتا ہے

619307
شام میں  شہید ہونے والے ترک فوجیوں پر حملہ روس نے کیا تھا، قرتلمش

نائب وزیر اعظم اور حکومتی ترجمان نعمان قرتلمش  نے اعلان کیا ہے کہ   شامی علاقے الاباب میں  24  نومبر کو  ترک فوجیوں کے شہید  ہونے والے  حملے کے  مرتکب  روسی  طیارے ہونے کی  تصدیق ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ   صدر پوتن نے  بذات خود اس بات کی تصدیق  کی ہے۔  اس حملہ آور   فضائی  جسم    ،   ڈراؤن طیارے    کی اس علاقے میں حرکات و سکنات کا ہمارے  پاس ریکارڈ موجود ہے۔ اس  حوالے سے    توثیق کیے جانے کے بعد  ضروری کاروائی کی جائیگی۔

کابینہ کے اجلاس کے وقفے کے دوران       قرتلمش نے  بتایا کہ  یورپی پارلیمنٹ  کی جانب سے    ترکی کے ساتھ رکنیت مذاکرات    کو منجمد  کرنے  پر مبنی سفارش      پیش کرنا      یورپی  سیاست  کے  لیے    کسی خطرے کے الارم   کا مفہوم  رکھتا ہے۔

قرتلمش  نے    اس فیصلے کے یورپی اقدار  سے  ہم آہنگ نہ ہونے  پر زور دیتے ہوئے کہاکہ"یہ  ویژن سے عار اور  دہرا   معیار " ہے۔

ہم  نہیں  چاہتے کہ ہمارے  یورپ سے تعلقات   میں  بگاڑ آئے  تا ہم    ،  میں یہ واضح کرتا چلوں کہ   اس چیز سے  یورپی یونین   کہیں  زیادہ متاثر ہوگی۔



متعللقہ خبریں