ترک وزیر اعظم کی جانب سے ٹرمپ کو مبارکباد کا ٹیلی فون
وزیر اعطم یلدرم نے ٹیلی فون ملاقات میں انتخابی نتائج کے امریکی عوام کے لیے خوش آئند ثابت ہونے کی تمنا کا اظہار کیا
وزیر اعظم بن علی یلدرم نے متحدہ امریکہ میں حال ہی میں منتخب ہونے والے 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکبد پیش کی ہے۔
وزیر اعطم یلدرم نے ٹیلی فون ملاقات میں انتخابی نتائج کے امریکی عوام کے لیے خوش آئند ثابت ہونے کی تمنا کا اظہار کیا۔
دو طرفہ احترام و عزت، مشترکہ مفادات اور اقدار پر استوار ترکی ۔ امریکہ تعلقات کے ہمیشہ سے کہیں زیادہ اہم ہونے پر زور دینے والے جناب یلدرم کا کہنا تھا کہ آئندہ کے دور میں باہمی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔
ترک وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرنے والے امریکی نو منتخب صدر ٹرمپ نے کہا کہ ترکی ہمارے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ایک ملک ہے ، ترکی ۔ امریکہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان ڈائیلاگ کو آئندہ کے دور میں مزید فروغ دینا ہمارے اولیت کے معاملات میں شامل ہو گا۔
مذاکرات میں علاوہ ازیں علاقائی و بین الا اقوامی معاملات پر رابطے کو تقویت دینے اور اس دائرہ کار میں دو طرفہ اعلی سطحی مذاکرات جاری رکھنے کے مشترکہ ارادے پر ایک بار پھر زور دیا گیا۔
متعللقہ خبریں
وزارتِ خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی کی فینر یونانی پیٹریاارک بارتھولومیوس ملاقات کی تردید
Öncü Keçeli نے یوکرین امن سربراہی اجلاس کے بارے میں کچھ خبروں کے بارے میں سوال کا تحریری جواب دیا
صدر رجب طیب ایردوان کی صدر الہام علی ایف سے عید پر ملاقات
صدر ایردوان، جنہوں نے اپنی چھٹیاں موعلا کے ضلع مارمارس میں گزاریں، ہیلی کاپٹر کے ذریعے بودرم پہنچے