صدر رجب  طیب ایردوان کی بیلا روس میں مصروفیات

صدر رجب  طیب ایردوان بیلا روس کے سرکاری دورے پر تشریف لے گئے ہیں ۔

608560
صدر رجب  طیب ایردوان کی  بیلا روس میں مصروفیات

 

صدر رجب  طیب ایردوان بیلا روس کے سرکاری دورے پر تشریف لے گئے ہیں ۔

وہ صدر الیگزنڈر لوکا شینکو کیساتھ ملاقات میں  دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل کا جائزہ لیں گے ۔  مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کی غرض سے بعض معاہدوں اور پروٹوکول پر دستخط کیے جائیں گے ۔ 

صدر ایردوان ترک  بیلا روس  بزنس فورم سے خطاب کریں گے  اور ترکی کے محکمہ اوقاف کیطرف سے تعمیر کی جانے والی منسک مسجد کا افتتاح کریں گے ۔ 

نائب وزیر اعظم نومان قرتلمش ،وزیر خارجہ مولود چاوش اولو ،وزیر اقتصادیات نہات زیبیکچی اور کسٹم اور تجارت کے وزیر بلنت توفینکچی  بھی ان کے ہمراہی وفد میں شامل ہیں ۔



متعللقہ خبریں