ایردوان۔ آقن جی ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور شمالی قبرصی ترکی جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ آقن جی کے درمیان ملاقات میں قبرص مذاکرات کے موضوع پر بات چیت کی گئی

604602
ایردوان۔ آقن جی ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کل شام استنبول میں شمالی قبرصی ترکی جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ آقن جی کے ساتھ ملاقات کی۔

صدارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق استنبول میں طرابیہ پیلس میں ہونے والی اس ملاقات  میں قبرص مذاکرات کے موضوع پر بات چیت کی گئی۔

صدر ایردوان اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر آقن جی نے مونٹ پیلرین میں متوقع مذاکرات سے متعلق بھی حل کے موضوع پر پُر عزم ہونے کا اظہار کیا۔

مذاکرات کے دوران صدر ایردوان نے کہا کہ مذاکرات ایک حساس مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ قبرص کے حل میں جزیرے میں دو حصوں اور دو معاشروں کی ساخت کو قانوناً ضمانت میں لیا جانا   اور گارنٹی سسٹم کا تحفظ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے مونٹ پیلرین کے متوقع مذاکرات  سے متعلق بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں