ترکی:11 پارلیمانی ارکان حراست میں،دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کا الزام

عوامی جمہوری پارٹی  کے گیارہ ارکان کو دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنےکے الزام میں حراست میں لیا گیا جن پردہشت گرد تنظیم پی کےکے کی  ملک دشمن کاروائیوں  کی حوصلہ افزائی کرنے اورعوام کے درمیان نفرت  پیدا کرنے کے الزام عائد ہیں

603416
ترکی:11 پارلیمانی ارکان حراست میں،دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کا الزام

عوامی جمہوری پارٹی  کے گیارہ ارکان   کو   دہشت گردی   کی حوصلہ افزائی کرنےکے الزام میں حراست میں لیا گیا ۔

 ان ارکان میں پارٹی کے  نائب چئیر مین  صلاح الدین دیمیر تاش  اور فیگین یوکسیک داع  بھی  شامل ہیں۔

 وزارت داخلہ    کےمطابق ، زیر حراست ارکان پر  دہشت گرد تنظیم پی کےکے      کی  ملک دشمن کاروائیوں  کی حوصلہ افزائی کرنے  اور   عوام کے درمیان نفرت  پیدا کرنے  سمیت  پی کےکے  کے خفیہ  آلہ کار بننے کا الزامات عائد ہیں۔

 یاد رہے کہ ترک ایوان میں اس سال مارچ میں  ترمیم آئین  کی ایک قرارداد منظور ہوءی تھی جس کی رو سے 184 ارکان  پارلیمان کو حاصل خصوصی مراعات واپس لے لی  گئی تھیں لہذا اسی قانون کے تحت   متعلقہ 11 ارکان     کو  حراست میں لیا گیا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں