یوم جمہوریہ پر اسپیکر اسمبلی کا پیغام

ترک اسپیکر اسمبلی نےجمہوریہ ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک اور ان کے  مسلح ہمراہیوں کی قربانیوں  کا بھی شکریہ ادا کیا

599345
یوم جمہوریہ پر اسپیکر اسمبلی کا پیغام

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکراسمائیل قہرامان نے جمہوریہ ترکی کے قیام کی 93 ویں  سالگر ہ کی مناسبت سے تہنیتی پیغام جاری کیا ہے ۔

انھوں نے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج سے 93 سال قبل 29 اکتوبر 1923 کو   جمہوریہ ترکی کا قیام عمل میں آیا تھا۔ عوام کے عزم ،جذبے اور دلیری نے استعماری طاقتوں  کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملا دیا تھا ۔ ترکی نے انقلابات کرتے ہوئے اپنی آزادی اور خود مختاری کو  مضبوط بنایا ہے ۔

انھوں نے اپنے پیغام میں 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے دوران شہید ہونے والوں کو بھی  فراموش نہیں کیا اور تمام شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی ۔ انھوں نے جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک اور ان کے  مسلح ہمراہیوں کی قربانیوں  کا بھی شکریہ ادا کیا ۔



متعللقہ خبریں