یوم جمہوریہ پر امریکہ کا تہنیتی پیغام
جان کیری نے تحریری اعلان میں کہا ہے کہ "امریکی صدر باراک اوباما اور امریکی عوام کے نام پر میں جمہوریہ ترکی کے قیام کی 93 ویں سالگرہ کی تمام تر ترک عوام کو مبارکباد پیش کرتاہوں ۔"
متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے ترک عوام کو 29 اکتوبر یومِ جمہوریہ کی مبارکباد دی ہے۔
جان کیری نے تحریری اعلان میں کہا ہے کہ "امریکی صدر باراک اوباما اور امریکی عوام کے نام پر میں جمہوریہ ترکی کے قیام کی 93 ویں سالگرہ کی تمام تر ترک عوام کو مبارکباد پیش کرتاہوں ۔"
امریکہ کے ایک طویل عرصے سے اتحادی ہونے والے ترکی کے جمہوری طریقوں سے منتخب شدہ حکومت اور اداروں کی حمایت و تعاون کو جاری رکھنے کی وضاحت کرنے والے جان کیری کا کہنا تھاکہ 15 جولائی کی بغاوت کی کوشش کے دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین سے میں ایک بار پھر تعزیت کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ امریکہ ،خاصکر ترکی میں حالیہ ایام میں دہشت گردی کے واقعات کی بنا پر انصاف، سیکورٹی اور قوانین کی بالا دستی کے لیے ترکی کے شانہ بشانہ ہونے پر اٹل ہے۔ امریکی شہری ترکوں سے روابط کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہم اس اہم دن کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام تر ترک عوام کی خوشنودی و خوشحالی کے دعا گو ہیں۔