داعش کیخلاف جدوجہد میں ترکی انتہائی اہمیت رکھتا ہے ، جنرل جوزف ووٹل

امریکن مرکزی قوتوں کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے کہا  ہے کہ داعش کیخلاف جاری کاروائیوں   میں ترکی انتہائی اہمیت  کا حامل  ملک ہے ۔

593246
داعش کیخلاف جدوجہد میں ترکی انتہائی اہمیت  رکھتا ہے ، جنرل جوزف ووٹل

امریکن مرکزی قوتوں کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے کہا  ہے کہ داعش کیخلاف جاری کاروائیوں   میں ترکی انتہائی اہمیت  کا حامل  ملک ہے ۔

مشرق وسطیٰ  میں امریکن مرکزی قوتوں کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے تھنک ٹینک  سینٹر فار امریکن پروگریس میں بیان دیتے ہوئے کہا  کہ ابتک داعش کیخلاف  ہونے والی  جدو جہد  میں ترکی نے  اہم خدمات انجام دی ہیں ۔ اگر ہمیں ترکی کی حمایت حاصل نہ ہوتی تو  شام  میں پیش رفت ممکن نہیں تھی ۔نیٹو کا رکن ملک ترکی داعش کیخلاف مہم میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔ترکی کی شام سے ملحقہ سرحد پر جرابلوس سے لیکر مغربی علاقے  تک جو  فوجی کاروائی کی گئی ہے  وہ تقریباً 9 گھنٹے جاری رہی ہے  اور بے حد کامیاب رہی ہے ۔ یہ  کاروائی  ترکی کی حمایت اور تربیت یافتہ مخالفین کی مددسے حسب منشا کامیاب رہی ہے ۔ فی الحال کاروائی کے خاتمے کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔

موصل کو داعش کے قبضے سے چھڑانے کے لیے عراقی فوج ،پشمرگے قوتوں  اور ترکی کی طرف سے تربیت دئیے جانے والے نینووا مجاہدین   نے  17 اکتوبر کو   فوجی  کاروائی کا آغاز کیا ہے ۔

متعللقہ خبریں