ترکی کو موصل آپریشن سے باہر رکھنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، صدر ترکی

صدر ترکی نے   ترک فوجیوں  کے عراقی انتظامیہ کی خواہش پر  باشیقہ مین موجود    ہونے   پر  زور دیتے ہوئے  سخت  لہجے میں حالیہ ایام میں    ترکی کی علاقے میں موجودگی  پر عراقی حکام   کے  چین ہونے پر  ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے

590202
ترکی کو موصل آپریشن سے باہر رکھنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، صدر ترکی

 

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ موصل   آپریشن  کے حوالے سے مذاکرات کی میز   پر ترکی   کی موجودگی   کے حق میں نہ ہونے والے    مکارانہ  منصوبے بنانے کے درپے ہیں۔

قونیا  میں   شہری تنظیموں   کے نمائندوں  سے خطاب کرنے والے  جناب ایردوان نے  بغداد انتظامیہ  کی خواہش پر   داعش کے خلاف جدوجہد    اور  مقامی   طاقتوں کی تربیت   کے زیر مقصد    عراقی علاقے باشیقہ   میں موجود    ترک فوجیوں  کا موضوع چھیڑتے ہوئے بتایا کہ   موصل آپریشن میں  ترکی    کو باہر رکھنے کے خواہاں    بعض حلقے پائے جاتے ہیں۔

صدر ترکی نے   ترک فوجیوں  کے عراقی انتظامیہ کی خواہش پر  باشیقہ مین موجود    ہونے   پر  زور دیتے ہوئے  سخت  لہجے میں حالیہ ایام میں    ترکی کی علاقے میں موجودگی  پر عراقی حکام   کے  چین ہونے پر  ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ    یہ لوگ کچھ عرصہ قبل تک   داعش کے حوالے سے ناامیدی کے شکار تھے اور جب انہوں نے جرابلس میں  ترک  فوج کی کامیابی   کا مشاہدہ کیا ہے تو   اب انہوں نے اپنے تیور میں  تبدیلی  لائی ہے۔

جناب ایردوان نے بتایا کہ    اتحادی قوتیں اور ترکی  مشترکہ فیصلے کرتے ہوئے موصل میں   کاروائی کر سکتی ہیں۔  بعض حلقے   مسلم امہ میں  مذہبی فسادات    کھڑے کرتے ہوئے خانہ جنگی چھیڑنے کے درپے  ہیں۔



متعللقہ خبریں