ترکی کی فوجی طاقت کا سب کواچھی طرح اندازہ ہونا چاہیے: صدر ایردوان

انہوں نے ان خیالات کا اظہارقونیا میں مشترکہ افتتاحی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی سیکورٹی فورسز کی طاقت کا ہر کس کو اچھی طرح اندازہ ہونا چاہیے

589882
ترکی  کی فوجی طاقت کا سب کواچھی طرح اندازہ ہونا چاہیے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ اس ملک کی  سیکورٹی فورسز کی طاقت کا ہر کس کو اچھی طرح اندازہ ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ  کوالیشن قوتیں  کیوں  کر  پی وائی  ڈی،  وائی پی جی  کا ساتھ دے رہی  ہیں ؟

انہوں نے ان خیالات کا اظہار   قونیا میں   مشترکہ  افتتاحی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  انہوں نے کہا کہ      اس ملک کی  سیکورٹی فورسز کی طاقت کا ہر کس کو اچھی طرح اندازہ ہونا چاہیے ۔     انہوں نے کہا کہ ہم یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اس وقت  کوالیشن قوتیں ہمارے ساتھ ہی مل کر کاروائی میں حصہ  لے رہی ہیں اور تمام کی تمام ہماری دوست بھی ہیں  کوالیشن قوتوں میں 63 ممالک شامل ہیں ۔ اس میں نیٹو کے ہمارے اتحادی ممالک بھی شامل ہیں۔ یہ ہمارے اسٹریٹجک  پارٹنر بھی ہیں  ۔

ہم  عراق میں  عراق   کی قومی سلامتی   اور اتحاد کے لیے  کوالیشن قوتوں میں جگہ پانے   کا عظم رکھتے ہیں۔اگر کوالیشن قوتیں ترکی کو نہیں چاہتی ہیں  ہمارے پاس بی پلان تیار ہے  اور اگر اس پر بھی عمل درآمد نہیں ہوتا تو پھر سی  پلان بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریہ ترکی  کوئی    گئی گزری مملکت نہیں ہے بلکہ  دنیا کی  گنی چنی طاقتورترین مملکتوں میں سے ایک ہے۔

 



متعللقہ خبریں