ملک میں ہنگامی حللات کی مدت میں توسیع پرنکتہ چینی کرنے پر وزیراعظم بن علی یلدرم کا شدید ردِ عمل

انہوں نے کہا کہ ترکی ایک  قانونی ملک ہے اور یہاں پر قانون کی حکمرانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہنگامی حالات کے باوجود ترک باشندے اپنے کاروبارِ زندگی معمول کے مطابق جاری رکھے ہوئے ہیں

589684
ملک میں ہنگامی حللات کی مدت میں توسیع پرنکتہ چینی کرنے پر وزیراعظم بن علی یلدرم کا شدید  ردِ عمل

وزیراعظم بن  علی یلدرم  نے   ملک میں ہنگامی حالات  کی مدت میں 19 اکتوبر سے  تین ماہ   کی  توسیع   پر کی جانے والی   نکتہ چینی  پر اپنے شدید احتجاج کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم بن علی یلدرم  نے کہا ہے کہ ہنگامی حالات کی مدت میں  توسیع ہم نے ملک کی خاطرکی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ازمیر  کی  نو ستمبر یونیورسٹی  کے نئےاکیڈمک سال  کے  موقع پر خطاب کرتے ہوئے  کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی ایک  قانونی ملک ہے اور یہاں پر قانون کی حکمرانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہنگامی حالات کے باوجود ترک باشندے اپنے کاروبارِ زندگی معمول کے مطابق جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترک باشندوں نے 15 جولائی  ہنگامی حالات خود اپنی آنکھوں سے دیکھے تھے جب انہوں نے خود باہر سڑکوں پر نکل کر    بغاوت کو ناکام بنایا  تھا۔  انہوں نے  ہنگامی حالات کو محسوس کرتے ہوئے   اپنے آپ کو حالات  میں   ڈھال لیا ہے۔ ہمیں اب اس بیماری کا علاج کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپین  کو اپنے اپ کو سب سے بالاتر سمجھنے کی بیماری لاحق ہے ۔ وہ اپنے اندر موجود خرابیوں  کو نہیں دیکھ پاتے  ہیں  لیکن  دوسروں کی چھوٹی چھوٹی کوتاہیوں پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرانس میں دوسری بار   چھ ماہ کے عرصے کے لیے ہنگامی حالات کو توسیع دے دی گئی  ہے۔

انہوں نے کہا  کہ ترکی نے تین    ملین  پناہ گزینوں کو اپنے ہاں پناہ  دے رکھی ہے جس پر  انہوں نے ترکی کو صرف شاباش دینے پر ہی اکتفا کیا ہے۔ حالانکہ ان کو چاہیے کہ وہ بھی آگے بڑھیں اور ترکی کے بوجھ کو  شئیر کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام  مشکل حالات پر قابو پاسکتے ہیں  ہمیں  صرف آپس میں اتحاد و یکجتی کی ضرورت ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں