ترکی دہشت گرد تنظیم کے سامنے ہرگز گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔ نعمان قورتلمش

35 سالوں سے جن علاقوں میں کوئی داخل نہیں ہو پا رہا تھا وہاں ایک ایک کر کے  سکیورٹی  فورسز کے داخلے  نے دہشت گرد تنظیم کو بے اطمینان کر دیا ہے، اللہ نے چاہا تو ہم ایک انچ تک ایسی نہیں چھوڑیں گے جو ممنوع قرار دی جا سکے۔ لطفی ایلوان

585910
ترکی دہشت گرد تنظیم کے سامنے ہرگز گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔ نعمان قورتلمش

ترکی کے ضلع حقاری کی تحصیل شمدینلی کے قریب واقع دوراق جینڈرمیری پولیس چوکی کے سامنے PKK کے دہشت گردوں کے بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ حملہ کرنے کے نتیجے میں 10 فوجی اور 8 شہری شہید  ہو گئے ہیں۔

حملے میں27 فوجیوں کے ساتھ ساتھ شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو یوکسیک اووا اور شمدینلی کے ہسپتالوں میں بھیج دیا گیا ہے اور علاقے کو سکیورٹی زون میں لے لیا گیا ہے۔

علاقے میں فضائی تعاون کے ساتھ وسیع آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ضلع حقاری کی تحصیل چُکراووا میں بھی  پوزیشن پر   دستی بم پھٹنے کے نتیجے میں ایک فوجی شہید ہو گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والا فوجی فرقان حمام جی خان تیپے بیس کے علاقے میں پوزیشن پر موجود گی کے دوران دستی بم پھٹنے کے نتیجے میں شہید ہو گیا ہے۔

وان جینڈر میری کمانڈ آفس میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کی میت کو طیارے کے ذریعے اس کے آبائی شہر کیسری بھیج دیا گیا ہے۔

دوسری طرف تحصیل چُکر اووا میں ہی علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم PKK کے خلاف آپریشن میں کل 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل دہشت گرد تنظیم کے اراکین کی طرف سے غار میں دفن کردہ 4 دہشت گردوں کی لاشیں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں دو راکٹ لانچروں،  دو ہیوی مشین گنوں ، اسلحے سے متعلق 2 ہزار ہوائیوں ، ایک ڈریگن اوف نشانہ بازی گن، تین کلاشنکوف پیادہ گنوں ، 350 ائیر کرافٹ  ایمونیشن اور 29 عدد دستی بموں کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

ارزنجان کے دیہی علاقے میں بھی 'پی کے کے' کے اہداف پر بھی فضائی حملہ کر کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

دہشت گرد تنظیم کی پناہ گاہوں اور اسلحے کی چوکیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

شمدینلی میں فوجیوں اور شہریوں کی شہادت کے بعد نائب وزیر اعظم نعمان قورتلمش ، وزیر توانائی برات آلبائراق اور وزیر ترقی لطفی ایلوان  نے بیانات جاری کئے ہیں۔

نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش نے کہا ہے کہ ترکی دہشتگرد تنظیم کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔

اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں قورتلمش نے کہا ہے کہ "میں پوری ملت سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ ترکی دہشت گرد تنظیم کے سامنے ہرگز گھٹنے نہیں ٹیکے گا اور اس مذموم حملے کا حساب لیا جائے گا"۔

وزیر ترقی لطفی ایلوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 35 سالوں سے جن علاقوں میں کوئی داخل نہیں ہو پا رہا تھا وہاں ایک ایک کر کے  سکیورٹی  فورسز کے داخلے  نے دہشت گرد تنظیم کو بے اطمینان کر دیا ہے۔ لیکن ہماری جدوجہد جاری رہے گی  اور اللہ نے چاہا تو ہم ایک انچ تک ایسی نہیں چھوڑیں گے جو ممنوع قرار دی جا سکے۔



متعللقہ خبریں