انقرہ میں دہشت گردی کے خلاف ایک کامیاب آپریشن

ضلع دیار باقر   سے   ملنے والی ایک مخبری     کی روشنی میں پولیس نے  انقرہ کے ہائمانہ   روڈ  پر واقع ایک      فارم ہاؤس میں   دہشت گردوں کا تعین  کر لیا تھا

585242
انقرہ میں   دہشت گردی کے خلاف  ایک کامیاب آپریشن

کار کے ذریعے   بم حملے کی تیاری میں ہونے والے دو دہشت گردوں  نے         انقرہ کے مضافات   میں  پولیس   کی  "ہتھیار ڈالنے"  کی  اپیل    پر کان نہ دھرتے ہوئے  اپنے آپ کو     دھماکے سے ہوا میں اڑا دیا۔

انقرہ کے  گورنر   ایردوان توپاجا   نے     بتایا ہے کہ ضلع دیار باقر   سے   ملنے والی ایک مخبری     کی روشنی میں پولیس نے  انقرہ کے ہائمانہ   روڈ  پر واقع ایک      فارم ہاؤس میں   دہشت گردوں کا تعین  کر لیا تھا۔

اور جب پولیس نے   انہیں اپنے آپ کو    قانون کے حوالے    کرنے کا   کہا تو انہوں نے   اپنے جسموں پر باندھے بم دھماکے سے اڑا دیے۔

دونوں   دہشت گردوں کی شناخت  کر لی گئی ہے  جبکہ ایک تیسرے دہشت گرد کی موجودگی کا  بھی شبہہ پایا   جاتا ہے۔

تلاشی کے دوران دو سو کلو گرام    امونیم  نائٹریٹ  اور پلاسٹک دھماکہ خیز مواد کو برآمد کیا گیا ہے۔

گورنر انقرہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ  دہشت گردوں  کا PKK سے تعلق ہونے  کا احتمال  قوی  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں    کی حساسیت اور  پولیس کے کامیاب  آپریشن نے  ان کی خونی   چال کو ناکام بنا دیا ہے۔



متعللقہ خبریں