ترک مسلح افوج کی فوجی کاروائی ، داعش کا ایک دہشت گرد ہلاک

ترک مسلح افوج کیطرف سے شام میں شروع  کردہ فرات ڈھال فوجی کاروائی کے دائرہ کار میں  داعش کےایک دہشت گرد  کو  ہلاک  کر دیا گیا ہے ۔

579923
ترک مسلح افوج کی فوجی کاروائی ،  داعش کا ایک دہشت گرد ہلاک

 

ترک مسلح افوج کیطرف سے شام میں شروع  کردہ فرات ڈھال فوجی کاروائی کے دائرہ کار میں  داعش کےایک دہشت گرد  کو  ہلاک  کر دیا گیا ہے ۔

مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر کیطرف سے جاری  اعلان میں بتایا گیا ہے کہ نشاندہی کے بعد داعش کے 50 ہداف پر بمباری کی گئی ہے اور 158 راکٹ لاونچر برسائے گئے ہیں ۔ فرات ڈھال کاروائی کے آغاز سے لیکر ابتک1469 اہداف پر 5675 بار بمباری کی  جا چکی ہے ۔مسلح افواج نے حاجی کوشاہ  میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دو عمارتوں اور ایک گاڑی کو تباہ کر دیا گیا ۔   باب سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر  مخلوط قوتوں نے دو عمارتوں پر راکٹ فائر کرتے ہوئے انھیں تباہ کر دیا ۔

دریں اثناء مخالفین نے تل عار کے علاقے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے ۔ دوسری طرف افاد اور ہلال احمر کی ٹیمیں آزاد شامی فوج اور علاقے کے شہریوں کو تین وقت کا کھانا اور طبی امداد فراہم کر رہی ہیں ۔



متعللقہ خبریں