دنیا کا کوئی بھی ملک دہشت گرد تنظیم فیتو کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں، صدر اردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ہم دہشت گرد تنظیموں  کو اپنے ملک کے لیے خطرے بننے  کی اجازت نہیں دیں گے

572970
دنیا کا کوئی بھی ملک دہشت گرد تنظیم فیتو کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں، صدر اردوان

صدر رجب طیب ایردوان اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے امریکہ روانہ  ہو گئے ہیں ۔

روانگی سے قبل استنبول اتاترک ہوائی اڈے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک دہشت گرد تنظیم فیتو  کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں  ہو گا ۔ ترکی دہشت گرد تنظیموں  اور دہشت گردوں کے خلاف بھر پور جدو جہد کو جاری رکھے گا ۔ 15 جولائی کی ناکام بغاوت  کے دوران ترک قوم نے بہادری کی جو داستان لکھی ہے وہ  عالمی توجہ کا باعث بنی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ  ترکی نے شام میں موجود دہشت گرد تنظیموں کے خلاف فرات ڈھال نام سے جو فوجی کاروائی شروع کی ہے وہ بھر پور طریقے سے جاری ہے ۔ ہمیں مزید پیش قدمی نہ کرنے کے معاملے میں خبر دار کیا جا رہا ہے لیکن ہم پیش  قدمی  کو جاری رکھیں گے   اور دہشت گرد تنظیموں  کو اپنے ملک کے لیے خطرے بننے  کی اجازت نہیں دیں گے ۔ ہم اپنی حدود کے اندر  فیتو، داعش اور پی کے کے جیسی تنظیموں میں ڈیرہ جمانے کی اجازت نہیں دیں گے اور ان کے خلاف موثر کاروائیاں کرتے رہیں گے ۔



متعللقہ خبریں