سٹراز برگ  میں ترکی میں پھانسی کے موضوع  پر بات چیت  ہوئی ہے: مولود چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا  ہے کہ فرانس کے شہر سٹراز برگ   میں ترکی میں 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد ایجنڈے میں آنے والے پھانسی کے موضوع  پر بات چیت  ہوئی ہے ۔

567131

 انھوں نے فرانس  کے ایک روزہ دورے کے دوران  یورپی یونین کمیشن کی وسعت کے ذمہ دار رکن یوہنس حان کیساتھ  ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ترکی اور یورپی یونین مشترکہ کاروائی منصوبے اور رکنیت کے عمل سے متعلقہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

انھوں نے یورپی کونسل کے موجودہ صدر ایسٹونیا  کی وزیر خارجہ کالجورانڈ کور یورپی کونسل کے سیکریٹری جنرل کیساتھ بھی ملاقات کی ۔  ملاقات کے بعد انھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ترک عوام پھانسی کی سزا کے حق میں ہیں لیکن  صدر ایردوان نے اس  موضوع پر قومی اسمبلی میں بحث کی ضرورت پر زور دیا ہے  ۔فی الحال یہ موضوع ایجنڈے میں نہیں ہے ۔  ۔یورپ کے منفی بیانات سے یورپ کے بارے میں رد عمل ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

 وزیر خارجہ سٹراز برگ میں مذاکرات مکمل کرنے کے بعد شام کے موضوع پر لندن میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی غرض سے برطانیہ  روانہ  ہو گئے ہیں ۔

متعللقہ خبریں