"بقائے فرات" آپریشن،داعش سرحدی علاقوں سے پسپا

ترک  فوج کے آپریشن  "بقائے فرات"  اور شامی باغیوں نے داعش کو ترکی کی سرحد کے ساتھ واقع شام کے علاقے سے بے دخل کردیا ہے

565176
"بقائے فرات" آپریشن،داعش  سرحدی علاقوں سے پسپا

 

ترک  فوج کے آپریشن  "بقائے فرات"  اور شامی باغیوں نے داعش کو ترکی کی سرحد کے ساتھ واقع شام کے علاقے سے بے دخل کردیا ہے اور اس طرح ان کا بیرونی دنیا سے زمینی رابطہ منقطع ہو  گیا ہے۔

 بتایا گیا ہےکہ داعش اپنے زیر قبضہ سرحدی دیہات چھن جانے کے بعد اب بیرونی دنیا سے اپنا زمینی رابطہ بھی کھو بیٹھی ہے۔

اس اطلاع کے بعدباغیوں اور اسلام پسند گروہوں  نے ترک فوج کے ٹینکوں اور لڑاکا طیاروں کی مدد سے سرحد پر واقع متعدد دیہات پر قبضہ کر لیا ہے اور داعش کے جنگجو وہاں سے پسپا ہو گئے ہیں جس کے بعد اب دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی علاقے میں داعش کا کوئی وجود نہیں رہا ہے۔

ترکی کے ساتھ واقع یہ سرحدی علاقہ چھن جانے کے بعد اب داعش  کو   کمک بہم پہنچانے اور غیرملکی جنگجوؤں کی آمد کے زمینی راستے سے بھی بند ہوگئے ہیں البتہ  اس  کا شام اور عراق کے دوسرے علاقوں پر کنٹرول تاحال  برقرار ہے۔

ترکی شام کے سرحدی علاقے میں 24 اگست  سے "بقائے فرات" کے نام سے داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے اور اس کے  حامی شامی باغیوں نے سرحدی شہر جرابلس کے علاوہ متعدد دیہات اور قصبوں پر داعش کو شکست دینے کے بعد قبضہ کر لیا ہے۔

ترک فوج  کی شامی علاقے میں مداخلت کے بعد سے داعش کو مسلسل پسپائی کا سامنا ہے جبکہ وائی پی جی نے بھی اب اپنی جنگی کارروائیوں کے  سلسلے کو محدود کردیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں