پاکستان اور ترکی تجارت کے فروغ کیلئے85 فیصد ٹیرف ختم کرنے پر متفق

یہ اتفاق رائے دونوں ملکوں کے درمیان اسلام آباد میں پاکستان اور ترکی کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے سے متعلق مذاکرات کے چوتھے مرحلے کے دوران ہوا

563700
پاکستان اور ترکی تجارت کے فروغ کیلئے85 فیصد ٹیرف ختم کرنے پر متفق

پاکستان اور ترکی نے دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لئے پچاسی فیصد ٹیرف ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔  یہ اتفاق رائے دونوں ملکوں کے درمیان اسلام آباد میں پاکستان اور ترکی کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے سے متعلق مذاکرات کے چوتھے مرحلے کے دوران ہوا۔ وزارتِ تجارت کی ایڈیشنل سیکرٹری مسز روبینہ اطہر نے پاکستانی وفد کی جبکہ ترکی کی وزارت خزانہ کے ڈپٹی انڈر سیکرٹری حسنو دل ایمرے نے ترکی کے وفد کی قیادت کی۔

فریقین نے آزاد تجارتی معاہدے سے متعلق بات چیت اس سال کے آخر تک مکمل کرنے پر بھی اتفاق کیا تاکہ معاہدے کو باضابطہ طور پر قابلِ عمل بنایا جاسکے۔ ختم کیے جانے والے پچاسی فیصد ٹیرف میں پاکستان کیلئے ریگولیٹری ڈیوٹیز اور اضافی ڈیوٹیز جبکہ ترکی کیلئے اضافی ڈیوٹیز اور ماس ہائوسنگ فنڈ ڈیوٹیز شامل ہوں گی۔



متعللقہ خبریں