شہباز شریف کی ترکی کے وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت

وزیراعظم بن علی یلدرم  نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے دہشت گرد تنظیم فیتو  کی ترکی میں ناکام بغاوت  کے خلاف ترکی کی بھر پور حمایت کرنے پر  پاکستان کا شکریہ ادا کیا

560638
شہباز شریف کی ترکی کے وزیراعظم  کو دورہ پاکستان کی دعوت

ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے  دنیا کے  وسیع ترین  پل  سلطان یاوز سلیم  کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے   ترکی تشریف لانے والے پنجاب کے وزیر اعلیٰ  میاں محمد شہباز شریف سے   چینگل قوئے میں  قصرِ  واحدالدین  میں ملاقات کی ہے۔

بن علی یلدرم  نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے دہشت گرد تنظیم فیتو  کی ترکی میں ناکام بغاوت  کے خلاف ترکی کی بھر پور حمایت کرنے پر  پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

 اس موقع پر   وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ  بغاوت کی کوشش ترکی کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف سازش تھی۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ ترکی کے ماہرین صحت کی سفارشات کی روشنی میں پنجاب میں موثر ہیلتھ کئیر سسٹم تشکیل دیا جائے گاجو کہ حقیقی معنوں میں مریضوں کو ریلیف فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ  ہیلتھ کئیر سسٹم کی بہتری کیلئے ترکی کے ماڈل سے استفادہ کریں گے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیراعلی نے کہا کہ ترکی کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے اور دونوں ممالک یک جا ن دو قالب ہیں ۔ وزیراعلی شہباز شریف نے گزشتہ ماہ ترکی میں بغاوت کی کوشش ناکام بنانے پر ترکی کے وزیراعظم اور عوام کو مبارک باد دی ۔

انہوں  نے ناکام  بغاوت  میں شہید ہونے والے افراد کو جوارِ رحمت میں جگہ دینے اور زخمی ہونے والے افراد کے جلد از جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی۔

  وزیراعلی نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ، جو ترک وزیراعظم نے قبول کر لی ۔



متعللقہ خبریں