ہم وطنوں کے شایان شان خدمت ہمارا نصب العین ہے: ایردوان

صدر ایردوان نے  یاوز سلطان سلیم پل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ  ہماری  قوم کے شایان شان ہم سے جو بھی ممکن ہوا ہم وہ کریں گے،اگر دنیا  کی  مہذب تہذیبوں   میں شامل  ہونا ہے تو زبانی جمع خرچ سے نہیں بلکہ عملی طور پر  اس کا مظاہرہ کرنا

560171
ہم وطنوں کے شایان شان خدمت ہمارا نصب العین ہے: ایردوان

 

آبنائے استنبول پر بنے یاووز سلطان سلیم پل  کا افتتاح کر دیا گیا جس میں بعض غیر ملکی  اعلی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

اس موقع پر  صدر  رجب طیب ایردوان نے  کہا کہ  ہماری  قوم کے شایان شان   ہم سے جو بھی ممکن ہوا ہم وہ کریں گے،اگر دنیا  کی  مہذب تہذیبوں   میں شامل  ہونا ہے تو زبانی جمع خرچ سے نہیں بلکہ  عملی طور پر  اس کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ   اس پل پر  ہمہ وقت گاڑیوں اور  ریل  پٹری  بھی موجود  ہے    جس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ خود بخود   اپنی مرمت کرنے  کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 حالیہ دنوں میں ملک میں رونما  دہشت گردی کے واقعات ے متعلق  ان کا کہنا تھا کہ  ترک قوم کے درمیان نفاق  پیدا کرنے والے عناصر  کو 15 جولائی کی رات سبق سکھا دیا گیا ہے،حالیہ دہشت گردی کے واقعات نے  پی کےکے اور داعش    کا حقیقی اور سفاک چہرہ دنیا کو  دکھا دیا ہے  مگر ہم    اپنے عزم سے  نہیں   ہٹیں گے۔

 ترک قائد ایوان  اسماعیل قاہرامان  نے  کہا کہ   ترکی  کے ترقی کے راستے کو  روکنےکی سازشیں ہو رہی ہیں    مگر  وطن عزیز ان تمام بندشوں کو توڑتےہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔

 وزیراعظم  بن علی یلدرم نے  کہا کہ  آج  26  اگست    ملازگرت کی جنگ   کی فتح کا دن  ہے   ، لہذا یہ پل  صررف استنبول کےلیے ہی نہیں بلکہ   مشرقی بعید  سے  یورپ تک کی رسائی کےلیے خدمت فراہم کرے گا اور یہ پل اتحاد بین الاعوام  کی مثال  ہوگا ۔

 اس پل  پر تقریباً  ساڑھے چار بلین ڈالر لاگت آئی ہے  جو کہ  27 ماہ کے   عرصے میں مکمل  ہوا ہے اور جس کی  چوڑائی 59 میٹر اور طوالت 1408 میٹر ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں