جب تک سرحد سے دہشت گردی کا خطرہ ختم نہیں ہو جاتا آپریشن جاری رہے گا

ترکی پر کئے جانے والے حملوں کے مقابل ہم خاموش تماشائی نہیں بن سکتے تھے ۔ وزیر داخلہ ایفقان اعلٰی

558232
جب تک سرحد سے دہشت گردی کا خطرہ ختم نہیں ہو جاتا آپریشن جاری رہے گا

ترکی  کے کولیشن فورسز کے ساتھ مل کر جیرابلوس میں کئے گئے آپریشن سے متعلق حکومتی سطح پر پہلا جائزہ وزیر داخلہ ایفقان اعلٰی نے پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں ایفقان اعلٰی نے کہا ہے کہ "ترکی پر کئے جانے والے حملوں کے مقابل ہم خاموش تماشائی نہیں بن سکتے تھے"۔

اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے ایڈیٹر ڈیسک  کے مہمان کی حیثیت سے ایفقان اعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ آپریشن ترکی کا جائز ترین حق ہے  اور اس کا ترکی کو اختیار حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دائرہ کار میں کاروائیاں جاری ہیں اور جب تک جیرابلوس دہشتگردوں سے خالی نہیں ہو جاتا  اور سرحد سے دہشت گردی کا خطرہ ختم نہیں ہو جاتا آپریشن جاری رہے گا۔

وزیر داخلہ ایفقان اعلیٰ نے کہا کہ ترکی اپنی سرحدوں اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔اس کے لئے ترکی ضروری کاروائیاں کر رہا ہے ، جو اقدامات کرنا ضروری ہیں وہ کر رہا ہے اور یہ سب کرتے ہوئے بین الاقوامی حساسیت اور بین الاقوامی تعلقات کو پیش نظر رکھے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں