ترک پارلیمنٹ، وزیراعظم، صدر اورعوام سے پاکستانی وفد کا اظہار یکجہتی

وفد کے سربراہ مشاہد حسین نے  کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ  میں موجود تمام سیاسی جماعتوں  کے نمائندوں  کو اس وفد میں جگہ دی گئی ے تاکہ  ترکی کے صدر ایردوان،     حکومتِ ترکی اور ترک پارلیمنٹ سے  یک جہتی  کا اظہار کیا جاسکے

554219
ترک پارلیمنٹ، وزیراعظم، صدر اورعوام سے پاکستانی وفد کا اظہار یکجہتی

سینیٹر مشاہد حسین سید کے زیر قیادت پاکستان کا آٹھ رکنی پارلیمانی وفد ترکی میں 15 جولائی  کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترکی کی پارلیمنٹ سے اظہار یکجہتی کے لئے انقرہ میں ہے۔

پاکستان کے اس وفد میں  پاکستان کی  پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کے نمائندوں کو جگہ دی گئی ہے۔  

ترکی پہنچنے پر اس وفد  کا استقبال  ترکی کی پارلیمنٹ کے  سنئیر رکن برہان قایا ترک نے کیا۔

اس موقع پر  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  وفد کے سربراہ مشاہد حسین نے  کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ  میں موجود تمام سیاسی جماعتوں  کے نمائندوں  کو اس وفد میں جگہ دی گئی ے تاکہ  ترکی کے صدر ایردوان،     حکومتِ ترکی اور ترک پارلیمنٹ سے  یک جہتی  کا اظہار کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دونوں ایوانوں  سینٹ اور قومی اسمبلی    نے   ترکی کے ساتھ اظہار یک جہتی  کے لیے قرار دادوں  کو منظور کرتے ہوئے   ایک نئی تایخ رقم کی ہے۔  
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین نے کہا کہ منتخب سیاسی نمائندے جمہوریت کے دفاع ' پارلیمنٹ کے تحفظ اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے پر پارلیمنٹ' عوام اور صدر اردوان سے اظہار یکجہتی کے لئے ترکی آئے ہیں۔


پارلیمانی وفد نے جدید ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک کے مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔جناب مشاہد حسین نے  وزٹنگ بک میں اپنے تاثرات کوقلمبند کرتےہوئے  لکھا کہ اتاترک صرف ترکی ہی کے رہنما نہیں ہیں  بلکہ وہ تمام عالم اسلام کے رہنما ہیں۔ پاکستان کے بانی   قائد اعظم محمد علی جناح  اتاترک سے بڑے متاثر تھے  اور سن 1938 میں  اتاترک کی وفات کو انہوں نے  مسلمانوں کے لیے  ایک بہت بڑے خلا سے تعبیر کیا تھا اور پورے ہندوستان میں انہوں نے  ان کی وفات کے موقع پر یوم سوگ   منانے کے سرکاری چھٹی کا اعلان کروایا تھا۔

پاکستان وفد کے سفارت خانہ  پاکستان  پہنچنے پر وفد کو  سفیر پاکستان جناب سہیل محمود  نے   ترکی پاکستان کے تعلقات کے مختلف پہلووں   کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

رات کو سفیر پاکستان کی جانب  سے وفد کے اعزاز میں ایک عشائیے کا بندو بست کیا گیا  جس میں وزیراعظم  کےمشیر  عمر فاروق قورقماز ترک پارلیمنٹ میں پاک ترک پارلیمانی دوستی گروپ کے چئیر مین مہمت بالتا  اور پاک ترک  کلچرل  ایسوسی ایشن  کے چئیرمین  برہان قایا ترک  اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وفد کے آج  ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسماعیل  قہرامان، وزیراعظم  بن علی یلدرم اور صدر  رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی توقع کی جا رہی ہے۔   

 

 



متعللقہ خبریں