استنبول  میں جمہوریت کی فتح  اور شہدا کی یاد میں   بہت بڑے جلسہ عام کا آغاز

دہشت گرد تنظیم فیتو   کی طرف سے 15 جولائی  کی ناکام بغاوت   کی کوشش کے بعد   سے جاری جمہوریت کی پاسداری کا آج  آخری جلسہ عام  استنبول کے  ینی کاپی کے علاقے  میں  منعقد ہو رہا ہے

546880
استنبول  میں جمہوریت کی فتح  اور شہدا کی یاد میں   بہت بڑے جلسہ عام کا آغاز

استنبول  میں جمہوریت کی فتح  اور شہدا کی یاد میں   بہت بڑے جلسہ عام کا آغاز ۔

دہشت گرد تنظیم فیتو   کی طرف سے 15 جولائی  کی ناکام بغاوت   کی کوشش کے بعد   سے جاری جمہوریت کی پاسداری کا آج  آخری جلسہ عام  استنبول کے  ینی کاپی کے علاقے  میں  منعقد ہو رہا ہے۔

جمہوریت  کی پاسداری اور  شہدا  کی یاد  میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں  لاکھوں کی تعداد  آنے والے   شہریوں نے  جلسہ عام کے میدان کو   بھرنا شروع کردیا ہے۔

ینی کاپی میں  میٹرو اسٹیشن کی دیواروں پر شہدا کی تصاویر  کو آویزاں کیا گیا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں منعقد ہونے والے اس جلسہ عام  میں وزیراعظم  بن علی یلدرم، ری پبلیکن پیپلز پارٹی کے چئیر مین  کمال کلیچدار اولو ، نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی  کے چئیرمین دولت باہیچے لی  بھی شرکت کررہے ہیں۔

چیف آف جنرل سٹاف جنرل حلوصی آقار دیگر  فوجی کمانڈرز کے ہمراہ  اس جلسہ عام میں  شرکت کررہے ہیں۔

اجلاس میں اتحاد و اخوت کے پیغامات دئیے جائیں گے اور اس میں  3 ملین سے زائد افراد کی شرکت  متوقع ہے ۔

علاوہ ازیں فن اور کھیل کی دنیا سے بھی وسیع شرکت کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس تاریخی اجلاس کے لئے بھاری سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔

15 ہزار پولیس اہلکار اور 15 ہزار سکیورٹی اہلکار اسکوائر میں موجود ہوں گے۔

اجلاس میں شرکت کے لئے  آنے والوں کو تین مرکزی دروازوں سے تلاشی کے بعد جلسہ گاہ میں داخل کیا جائے گا۔

معذوروں  کے داخلے کے لئے علیحدہ  دروازے ہوں گے۔

جلسہ گاہ میں آمد کے لئے  7 ہزار بسوں کو متعین کیا گیا ہے علاوہ ازیں سمندری راستے سے بھی 12 مقامات سے جلسہ گاہ تک رسائی  فراہم کی گئی ہے۔

50 فیری بوٹس دن بھر مسافروں کو لانے لے جانے پر مامور رہیں گی۔

728 افراد پر مشتمل طبّی عملہ جلسہ گاہ میں موجود رہے گا۔

239 شہداء کی نمائندگی کرنے والا 239 افراد کا مہتر بینڈ کانسرٹ پیش کرے گا۔

اس دوران صدر رجب طیب ایردوان  اور وزارت اعظمیٰ کے ٹویٹر صفحات سے بھی "جمہوریت اور شہداء اجلاس "میں شرکت کے لئے اپیلیں کی گئی ہیں۔

ان ٹوٹیر صفحات سے' واحد ملت واحد دل' کے  ٹیگ کے ساتھ عوام کو ینی کاپی آنے کی دعوت دی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں