ترکی بھر کے شہروں میں عوام کا جذبہ و جوش دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے

فلسطینی شاعر کے    "15 جولائی کے ہیرو"  نامی اشعار کو     لبنانی میوزیکل گروپ  نے نغمے کی شکل   دیتے ہوئے  صدا بند کیا ۔ جس سے  ہجوم کی آنکھیں  پر نم ہو گئیں

546216
ترکی بھر کے  شہروں میں عوام کا جذبہ و جوش دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے
çavuşoğlu kısıklı.jpg
taksim sümeyye erdoğan.jpg

فتح اللہ دہشت گرد تنظیم  متوازی نظام  (FETO/PDY)  کی 15 جولائی کو  بغاوت کی خونریز کوشش کے      خلاف  ترکی کے     تمام تر   شہروں میں   یکجا ہونے والی عوام  جمہوریت کی پاسداری کا بھر پور طریقے سے مظاہرہ  کررہی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان   کی" گلیوں، سڑکوں " میں  نکلیں  کی اپیل پر       ہر عمر کے      اور ہر طبقے کے ترک شہری       جمہوریت  کا پہرہ دیتے چلے آرہے ہیں۔

انقرہ  میں قزلائے چوک میں جمع ہونے والے    پر جوش ہجوم  نے    رات بھر   شہدا اور   غازیوں  کے لیے دعائیں کیں۔

انقرہ بلدیہ عظمی کے ناظم   ملیح گیوک چیک  نے اس موقع پر کہا ہے کہ   شہید   صوبیدار  عمر   خالص دیمر کے نام کو انقرہ میں  ابدی  حیثیت دی جائیگی۔

مہتر  بینڈ  کے مظاہرے کے بعد  فلسطینی اور لبنانی    گلوکاروں نے      عوام کو  اپنے فن سے محظوظ کرایا۔  فلسطینی شاعر کے    "15 جولائی کے ہیرو"  نامی اشعار کو     لبنانی میوزیکل گروپ  نے نغمے کی شکل   دیتے ہوئے  صدا بند کیا ۔ جس سے  ہجوم کی آنکھیں  پر نم ہو گئیں۔

صدارتی کلیہ کے سامنے بھی    عوام نے  جمہوری اقدار اور ملک و وطن سے وابستگی کا  پر جوش طریقے سے مظاہرہ کیا۔

استنبو ل میں  اس پہرے کو کسی جشن میں بدلنے والے  لاکھوں انسانوں نے       ترک پرچم اٹھاتے ہوئے   شہر کے اہم  مقامات پر مجمع لگایا۔

تقسیم چوک میں  جمہوریت کے پہرے میں   عائلی و سماجی امور  کی وزیر فاطمہ بتول   اور صدر  رجب طیب ایردوان کی دختر سمیعہ    نے    بھی شرکت کی۔

صدر کی نجی رہائش گاہ  کے  سامنے  یکجا ہجوم سے وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو نے خطاب کرتے ہوئے      عوام کے   اس اقدام کو سراہا۔



متعللقہ خبریں