ترکی نے فتح اللہ گؤلن کو ترکی کے حوالے کرنے کے لیےدلائل امریکہ کے حوالے کر دئیے

ترکی نے دہشت گرد تنظیم فیتو  کے سرغنہ فتح اللہ گؤلن کو ترکی کے حوالے کرنے کے لیے  دلائل سے بھرے ہوئے 85 باکس امریکہ کے حوالے کر دئیے ہیں ۔

545416
ترکی نے فتح اللہ گؤلن کو ترکی کے حوالے کرنے کے لیےدلائل امریکہ کے حوالے کر دئیے

 

 

ترکی نے دہشت گرد تنظیم فیتو  کے سرغنہ فتح اللہ گؤلن کو ترکی کے حوالے کرنے کے لیے  دلائل سے بھرے ہوئے 85 باکس امریکہ کے حوالے کر دئیے ہیں ۔

 امریکن واشنگٹن پوسٹ اخبارکیمطابق  امریکی وزارت انصاف  کی ٹیم نے ترکی کےفتح اللہ گؤلن کی واپسی کے مطالبے کے دائرہ کار میں  دستاویزات کا جائزہ لینا شروع کر دیا  ہے ۔ ان دستاویزات میں   یہ واضح کیا گیا ہے کہ فیتو نے اپنے حامیوں کو  عدلیہ،  محکمہ پولیس  اور فوج میں کس طرح داخل کیا  تھا  ۔ دستاویزات میں    انقلابی کوشش  میں فتح اللہ گؤلن کا ہاتھ ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں ۔

 اخبار نے فتح اللہ گؤلن کی امریکی کانگریس میں لابی کی سرگرمیوں کو بھی جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ 2007 سے ترکی  کا دورہ کرنے والے 289 وفود میں سے نصف کی سپانسر شپ تنظیم سے وابستہ تنظیموں نے کی ہے ۔  فتح اللہ گؤلن کے زیر حکم بے شمار کمپنیوں نے سیاسی مہم کے دوران ہزاروں ڈالر عطیے کے طور پر دئیے ہیں ۔

عطیہ دینے والے سیاستدانوں میں ری پبلکن پارٹی کے جان بونراور رک پیری اور ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن بھی شامل ہیں ۔ فتح اللہ گؤلن سے وابستہ گروپوں نے اپنے آپ کا تعارف خیراتی اداروں کے طور پر کروایا ہے  لیکن محکمہ خزانہ میں  ان کی  رجسٹریشن اسطرح  نہیں کی گئی ہے ۔ فتح اللہ گؤلن کیساتھ تعلقات رکھنے والی تنظیموں کیخلاف تحقیقات سے بھی کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہو سکا ہے ۔ 

اخبار لکھتا ہے کہ ان تنظیموں کو عطیہ دینے والے اکثر افراد  کے نام موجود نہیں ہیں اور تنظیموں  کا انتظامی طریقہ کار بھی شفاف نہیں ہے ۔



متعللقہ خبریں