خارجہ تعلقات کا پارلیمانی وفد امریکہ میں،محکمہ دفاع سے مذاکرات

ترکی کی قومی اسمبلی  کے  خارجہ تعلقات  کے کمیشن کے صدر  طاحہ  اوزخان  نے کہا ہے  کہ امریکی انتظامیہ  فتح اللہ گولن تنظیم   کو دہشت گرد ماننے سے بے چینی محسوس کر رہی  ہے

544687
خارجہ تعلقات کا پارلیمانی وفد امریکہ میں،محکمہ دفاع سے مذاکرات

ترکی کی قومی اسمبلی  کے  خارجہ تعلقات  کے کمیشن کے صدر  طاحہ  اوزخان  نے کہا ہے  کہ امریکی انتظامیہ  فتح اللہ گولن تنظیم   کو دہشت گرد ماننے سے بے چینی محسوس کر رہی  ہے ۔

 مذکورہ کمیشن   ایک وفد کی صورت میں اس وقت امریکہ  میں موجود ہے  جہاں اس نے  امریکی وزارت دفاع اور قومی سلامتی کی وزارت     سے مذاکرات کرنے کے بعد اب  نیو یارک کی  راہ لی ہے جہاں وہ اقوام متحدہ    کے اعلی حکام سے  بات چیت کا ارادہ رکھتا ہے۔

 محکمہ دفاع سے ہونے والے مذاکرات  میں  وفد نے اس بات کا اظہار کیا کہ   ترکی اور امریکی تعلقات    انتہائی دیرینہ  ہیں   جسے دونوں ممالک قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

 کمیشن کے صدر اوز خان نے مزید کہا کہ  ہم نے امریکی حکام  کو فتح اللہ گولن  تنظیم کی مذموم  سرگرمیوں سے آگاہ کر دیا ہے   اور مطالبہ کیا ہے کہ  وہ اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔



متعللقہ خبریں