قومی اسمبلی کے خارجہ امور کمیشن کی امریکہ میں مصروفیات

وفد   نے  اولین  طور پر    وزارت کے ڈیموکیری اور انسانی حقوق  کے ذمہ دار سیکرٹری ٹام مالینوسکی نے بعد  ازاں  یورپ اور  یوریشیا  امور کی سیکرٹری  وکٹوریہ نولنڈ سے  ملاقات کی

544030
قومی اسمبلی کے خارجہ امور کمیشن کی امریکہ میں مصروفیات

ترک قومی اسمبلی  کے خارجہ  کمیشن کے ارکان  فتح اللہ دہشت گرد تنظیم  متوازی  حکومتی  نظام (FETO/PDY) کی  بغاوت کی کوشش اور بعد کی صورتحال   کو بیان کرنے  کے زیرِ مقصد   متحدہ امریکہ، بیلجیم اور فرانس   میں  ملاقاتیں  کر رہے ہیں۔

کمیشن کے  چیئرمین اور انصاف و ترقی  کے ملاتیا  سے ممبر ِ اسمبلی   تاہا   اوزخان اور قاہرامان مراش  سے ممبر ِ اسمبلی  ماہر  اونال،    ریپبلیکن  پیپلز پارٹی کے   استنبول سے ممبر ِ اسمبلی  اعوز قان،   نیشلسٹ موومنٹ پارٹی   کے  ارض روم   سے ممبر اسم بلی   کامل آئدن پر مشتمل وفدنے    امریکی دارالحکومت  واشنگٹن  میں ،  تھنک ٹینک  اور غیر ملکی پریس       کے نمائندوں  سے  ملاقاتیں  سر انجام دے رہا ہے۔

بعد ازاں امریکی    دفترِ خارجہ     جانے والے وفد   نے  اولین  طور پر    وزارت کے ڈیموکیری اور انسانی حقوق  کے ذمہ دار سیکرٹری ٹام مالینوسکی نے بعد  ازاں  یورپ اور  یوریشیا  امور کی سیکرٹری  وکٹوریہ نولنڈ سے  ملاقات کی۔

کمیشن کے چیئرمین اوزخان  نے  ان ملاقاتوں  کے بعد   اپنے اعلان میں کہا ہے کہ  وزارت قانون  اور  وزارت   خارجہ میں ہم نے    فیتو کی  بغاوت کی کوشش اور  بعد  کی صورتحال  سے آگاہی کرانے سمیت  فتح اللہ گؤلین  کی ترکی  کو حوالگی کے معاملات   پر بات چیت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ    امریکی حکام نے واضح طور پر ترکی کے ساتھ    تعاون   کرنے  کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے     ترکی میں رونما ہونے والے  خونی واقعات پر اپنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ    فیتو کے سرغنہ   فتحاللہ گؤلین کی  ترکی  کو حوالگی کا  سلسلہ  ایک قانونی عمل ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ   "ہم نے  فیتو  کے سرغنہ کے  اپنے  کارکنان سے  رابطے    کا موقع فراہم کرنے والے   رسل و رسائل  کو فوری طور پر منقطع  کرنے اور ماضی میں ترکی کو حوالگی کے عمل کی طرح   ملزم کو  زیر حراست لینے   اور اس کا بیرونی دنیا سے رابطہ مکمل طور پر    ختم کرنے    کی ضرورت  کو   زیر  لب لایا ہے۔

تاہا ازہخان کا کہنا تھا کہ ہم نے فتح اللہ گؤلین کی    حوالگی کے معاملے  کو ترک ۔ امریکی تعلقات    کوگروی     میں  رکھے جانے   کی نظر سے نہ دیکھے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ترک وفد   امریکی   وزارت داخلہ اور پینٹا گون میں  بھی مذاکرات کرے گا۔

دوسری جانب      قومی اسمبلی  کا ایک  دوسرا  کمیشن     بیلجیم اور فرانس  میں  مذاکرات کر رہا  ہے۔ ممبران اسمبلی    ان ملکوں کے حکام کو   ملکی تازہ حالات اور پیش رفت سے آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں