پاکستان کی قومی اسمبلی میں ترکی کی جمہوری حکومت کیساتھ یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

ترکی سے متعلق قرارداد کے متن میں کہا گیا ترکی کی حکومت اور عوام نے مل کر نیم فوجی بغاوت کو ناکام بنایا جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں

543044
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ترکی کی جمہوری حکومت کیساتھ یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

 پاکستان کی قومی اسمبلی میں ترکی کی جمہوری حکومت کیساتھ یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

ترکی سے متعلق قرارداد کے متن میں کہا گیا ترکی کی حکومت اور عوام نے مل کر نیم فوجی بغاوت کو ناکام بنایا جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

قرار دادا  میں  کہا گیا ہے کہ  ترکی کی بہادر عوام نے15 جولائی کی بغاوت کو ناکام بنانے  کے لیے جس  جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کیا وہ دنیا بھر  کے جمہوری اداروں کے لیے مثال کی حیثیت  رکھتی ہے۔

قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ  ترک عوام نے   ملک میں جمہوریت کے قیام کے لئے  بڑا اہم کردار ادا کیا  ہے۔

ترک عوام نے  اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے بغاوت کو ناکام بنایا۔ ایوان میں معمول کا ایجنڈا معطل  کرنے کے بعد ترکی  میں ناکام  فوجی بغاوت    کے لیے خصوصی قرارداد د پیش کی گئی تھی۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں