وزیر اعظم نومان قرتلمش نے ٹرکش  ریڈیو ٹیلیویژن کا دوبارہ دورہ کیا

15 جولائی کو دہشت گرد تنظیم فیتو   کی انقلابی کوشش کے بعدنائب وزیر اعظم نومان قرتلمش نے ٹرکش  ریڈیو ٹیلیویژن  ٹی آر ٹی کا دوبارہ دورہ کیا ۔

538094
وزیر اعظم نومان قرتلمش نے ٹرکش  ریڈیو ٹیلیویژن کا دوبارہ دورہ کیا

 

15 جولائی کو دہشت گرد تنظیم فیتو   کی انقلابی کوشش کے بعدنائب وزیر اعظم نومان قرتلمش نے ٹرکش  ریڈیو ٹیلیویژن  ٹی آر ٹی کا دوبارہ دورہ کیا ۔

انھوں نے ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل شینول گوکا  سے اظہار ِ ہمدردی کیا۔ ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل شینول گوکا   اور منتظمین نے انھیں 15 جولائی کی انقلابی کوشش کے  دوران ٹی آر ٹی  میں پیش آنے والے واقعات  اور 2016 کے اہداف اور  نئے نشریاتی  دور   کی تیاریوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔

عائلی اور سماجی پالیسیوں کی وزیر فاطمہ بتول سایان قایا  نے بھی  ٹی آر ٹی   کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران یہ واضح کیا کہ ان کی وزارت استنبول میں 35 اور انقرہ میں  25شہیدوں کے لواحقین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور ان کی امداد کے لیے تیار ہے ۔انھوں نے جمہوریت کے تحفظ کی خاطر شہید ہونے والے افراد اور غازیوں  کے لیے شروع کردہ امدادی مہم  کے بارے میں  معلومات فراہم کیں اور کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان  کی سرپرستی میں  کل سے ایک امدادی مہم شروع کی گئی ہے  ترک شہری پانچ بینکوں میں  رقوم جمع کر سکتے ہیں ۔  علاوہ ازیں تما م اپریٹر 1507 نمبر ڈائل کرتے ہوئے 15 جولائی لکھ کر 5 لیرے  جمع کروا سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں