وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی 45 وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے 45 وزرائے خارجہ، ایک ہنگامی حالات کے وزیر اور 3 بین الاقوامی تنظیموں کے سکریٹری جنرلوں کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی

535491
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی 45 وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے 45 وزرائے خارجہ، ایک ہنگامی حالات کے وزیر اور 3 بین الاقوامی تنظیموں کے سکریٹری جنرلوں کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

چاوش اولو نے ٹیلی فون پر حالیہ ملاقاتیں بیلاروس اور نائیجیریا کے وزرائے خارجہ کے ساتھ کیں۔

چاوش اولو کے ہم منصبوں نے کہا کہ وہ ترکی کے حالات پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

مذاکرات میں منتخب حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا گیا اور ترکی کے ساتھ اتحاد کی حالت میں ہونے پر زور دیا گیا۔

چاوش اولو نے علاوہ ازیں  امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری  کے ساتھ بھی دو دفعہ ٹیلی فونک ملاقات کی۔



متعللقہ خبریں