یونان کے وزیر خارجہ کا بیان بدنیتی پر مبنی اقدام ہے

ترکی کی طرف سے یونان کے وزیر خارجہ نکوس کوچیاس  کے، 15 جولائی  کے ترک حکومت پر قبضے کے اقدام  اور ترکی کے قبرص  میں  ضامن کے حق کے درمیان رابطہ قائم کرنے کی کوشش سے متعلق، بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار

534324
یونان کے وزیر خارجہ کا بیان بدنیتی پر مبنی اقدام ہے

ترکی نے یونان کے وزیر خارجہ نکوس کوچیاس  کے 15 جولائی  کے ترک حکومت پر قبضے کے اقدام  اور ترکی کے قبرص  میں  ضامن کے حق کے درمیان رابطہ قائم کرنے کی کوشش سے متعلق بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے ان بیانات کو "بد نیتی پر مبنی اقدام" قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں یونان سے  ہماری توقع یہ ہے کہ اس صورتحال سے فائدہ اٹھا کر اس نوعیت کے بیانات سے پرہیز کیا جائے  اورجو بھی کیا جائے اس میں  جمہوری  اتحاد کی روح کو پیش نظر رکھا  جائے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ یونان کے وزیر خارجہ نکوس کوچیاس  کے بیانات پر ہمیں نہایت افسوس ہے۔ وزیر خارجہ کی طرف سے ترکی میں 15 جولائی کو حکومت پر قبضے کی کوشش اور قبرص میں ضامن کے حق کے درمیان زبردستی رابطہ قائم کرنے  کی کوشش کو نرم ترین الفاظ میں بھی بیان کیا جائے تو بدنیتی پر مبنی اقدام کہا جا سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں