اکیاسی شہروں میں جمہوریت کے تحفظ کے لئے پہرہ جاری

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی اپیل پر عوام ،فتح اللہ دہشتگرد  تنظیم FETO  کی طرف سے حکومت پر قبضےکی کوشش  کے  خلاف  81 شہروں میں پہلے دن سے اب تک  جمہوریت کے دفاع کے لئے پہرہ دے  رہے ہیں

533301
اکیاسی شہروں میں جمہوریت کے تحفظ کے لئے پہرہ جاری

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی اپیل پر عوام ،فتح اللہ دہشتگرد  تنظیم FETO  کی طرف سے حکومت پر قبضےکی کوشش  کے  خلاف  81 شہروں میں پہلے دن سے اب تک  جمہوریت کے دفاع کے لئے پہرہ دے  رہے ہیں ۔

انقرہ میں شام کے وقت سے پہرہ دوبارہ سے شروع ہو گیا،  دفاتر اور کام کی دیگر جگہوں پر اوقات کار کے اختتام پر ہزاروں افراد ترک پرچموں کے ساتھ  قزل آئی اسکوائر میں جمع ہونے لگے ۔

دوسری طرف بیش تیپے  میں صدارتی سوشل کمپلیکس کے اطراف میں بھی پہرے کو جاری رکھے ہوئے شہریوں کی تعداد میں خاص طور پر شام کے وقت اضافہ ہو گیا ۔

یہ شہری  سوشل کمپلیکس  کے ساتھ واقع ملت جامع مسجد میں نماز ادا کرتے ہیں اور قبضے کی کوشش کے دوران شہید ہونے والوں کے لئے قرآن خوانی  اور دعائیں کرتے ہیں۔

استنبول میں بھی قبضے کے خلاف ہزاروں افراد جمہوریت کے دفاع کے لئے پہرے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تقسیم اسکوائر میں پہرہ دینے والوں میں متعدد فنکاروں اور ریڈیو کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

کسک لی میں صدر رجب طیب ایردوان کے گھر کے سامنے  جمع ہونے والے شہریوں  اور فنکاروں نے بھی جمہوریت کی حمایت کی اور قبضے کی مخالفت کا اظہار کیا۔

ساراچ خانے   میں بھی جمہوریت کے تحفظ کے لئے  پہرہ دیا گیا جس میں استنبول میٹرو پولیٹن بلدیہ کے مئیر  قدیر توپباش نے بھی شرکت کی۔



متعللقہ خبریں