وائٹ ہاوس کے سامنے مظاہرہ ، ترکی کے ساتھ تعاون کا اظہار

مظاہرین نے ،ترکی میں حکومت پر خونی حملے کی کوشش کے خلاف ترک حکومت اور صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ہونے کا اظہار کیا اور فتح اللہ گلین کو ترکی کے حوالے کرنے کے لئے دستخط جمع کئے

531660
وائٹ ہاوس کے سامنے مظاہرہ ، ترکی کے ساتھ تعاون کا اظہار

ترکی میں قومی خود مختاری کو نشانہ بنانے  اور حکومت کا تختہ الٹنے  کی کوشش کرنے والے باغیوں کے خلاف  دنیا بھر میں ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکہ میں مقیم سینکڑوں ترک اور ترکی سے محبت کرنے والے افراد  دارالحکومت واشنگٹن  میں وائٹ ہاوس کے سامنے  جمع ہوئے ۔

مظاہرین نے ،ترکی میں حکومت پر خونی حملے کی کوشش کے خلاف  حکومت اور صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ہونے کا اظہار کیا اور  وقتاً فوقتاً اپنے جذبات پر بھی قابو نہیں رکھ سکے۔

مظاہرے میں لگائے گئے نعروں  میں امریکی معاشرے سے ترک عوام کا ساتھ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

مظاہرے میں مختلف ملتوں سے شریک افراد نے صدر رجب طیب ایردوان کو مخاطب کرتے  ہوئے کہا کہ "ہم ترکی سے محبت کرتے ہیں۔ ہم صدر رجب طیب ایردوان سے محبت  کرتے ہیں وہ ترک عوام کے لئے بہت اچھے کام کر رہے ہیں۔ ہم صدر رجب طیب ایردوان سے کہنا چاہتے ہیں کہ برائے مہربانی حملے کی کوشش میں شامل افراد سے نرمی کا سلوک نہ کریں بلکہ انہیں اس حرکت کا سبق سکھائیں"۔

مظاہرین نے باغیوں کے خلاف  ترک ملت اور حکومت کے  ساتھ تعاون کا اظہار کیا اور امریکہ کے صدر باراک اوباما کو بھی مخاطب کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم کے سربراہ   فتح اللہ گلین  کو ترکی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا اور اس کے لئے دستخط جمع کئے۔

وائٹ ہاوس کے سامنے جمع مظاہرین نے فتح اللہ دہشت گرد  تنظیم کے خونی حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔



متعللقہ خبریں