تمام تر حکومتی و سرکاری اداروں نے اپنی ذمہ داریوں کو نبھایا ہے، نائب وزیر اعظم

قوم کو جمہوری  اقدار    کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنے کی تلقین کرنے والے قرتولمش  نے بتایا کہ  اس   نازیبا   حرکت کے آغاز سے  تمام تر سرکاری ادارے اور تنظیمیں     بر سر ِ پیکار ہیں

530403
تمام تر حکومتی و سرکاری اداروں نے اپنی ذمہ داریوں کو نبھایا ہے، نائب وزیر اعظم

نائب وزیر اعظم  نعمان قرتولمش   کا کہنا ہے کہ   کل رات   رونما ہونے والی بغاوت کی کوشش کو پسپا کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے  سے ٹی آرٹی کی براہ راست  نشریات پر اپنے جائزے پیش کرنے والے   جناب قرتولمش نے   ہر کس کو اتحاد و اخوت کا  مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے  ہوئے کہا کہ " اب ہاتھ میں  اسلحہ پکڑنے    والے   کے بغاوت کرسکنے  کا دور   ماضی   کاحصہ بن چکا ہے۔ "

قوم کو جمہوری  اقدار    کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنے کی تلقین کرنے والے قرتولمش  نے بتایا کہ  اس   نازیبا   حرکت کے آغاز سے  تمام تر سرکاری ادارے اور تنظیمیں     بر سر ِ پیکار ہیں۔

انہوں نے  مزید کہا کہ "  ترک قومی اسمبلی، حکومت،  متعلقہ وزارتوں کے تمام تر سرکاری اداروں  نے  اپنی  تمام تر   ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے  نبھایا ہے ،   اب کے بعد  بھی       یہی   عمل جاری رہے گا۔ "

 ترک  مسلح افواج  سے وابستہ    کارکنان   سے اپیل کرنے والے نائب وزیر اعظم قرتولمش   کا کہنا تھا کہ "ہم ترک مسلح افواج کے  تمام تر     افسران اور    جوانوں سے      اپیل کرتے ہیں کہ وہ       ترک مسلح افواج کی کمان کے ماتحت  رہتے ہوئے  حرکت کریں۔"



متعللقہ خبریں