ترکی: لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک

ترکی کے ضلع اوردو میں لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک  ہوگئے ہیں جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے

524726
ترکی: لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک

ترکی کے ضلع اوردو میں لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک  ہوگئے ہیں جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔

لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے مکانات مسمار ہو گئے ہیں اور راستے ناقابل استعمال حالت میں آ گئے ہیں۔

علاقے میں مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش نے کہا ہے کہ یہ لینڈ سلائیڈنگ علاقے میں پیش آنے والی حالیہ دنوں کی سب سے بڑی آفت تھی جس میں 2 افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آفت  سے متاثر ہونے والوں کے نقصان کو جلد از جلد پورا کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں