وزیر اعظم نواز شریف کا صدرایردوان کو فون، استنبول میں خودکش دھماکوں کی مذمت

وزیراعظم نے دہشت گرد حملوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اورعوام دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں اورحکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے عزم کا اعادہ کیا

521920
وزیر اعظم نواز شریف کا صدرایردوان کو فون، استنبول میں خودکش دھماکوں کی مذمت

پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کو ٹیلی فون کیا اور استنبول میں اتاترک ایئرپورٹ پرخودکش حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا۔

 وزیراعظم نے دہشت گرد حملوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اورعوام دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں اورحکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کےلئے عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر کوششوں پر زور دیاجو پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔



متعللقہ خبریں