ہم انصاف و حقانیت کا دامن کبھی ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم
ہم ہر دائم انصاف و حقانیت کی بنیادوں پر بنی نو انسانوں کے دفاع کے عمل کو جاری رکھیں گے
![ہم انصاف و حقانیت کا دامن کبھی ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/4525/8899/ae7f/577204455c6bd.jpg?time=1718874963)
وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ ترکی ، ہمیشہ انصاف و حقانیت کی بنیادوں پر بنی نو انسانوں کا دفاع کرنے کے عمل کو جاری رکھے گا۔
وزیر اعظم یلدرم نے اک پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ افطار پارٹی سے خطاب کے دوران ترکی۔اسرائیل مطابقت کے حوالے سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ آئندہ کا دور، دونوں ملکوں کے لیے خوش آئند ثابت ہو گا۔
31 مئی سن 2010 کے روز زیر محاصرہ غزہ کی پٹی کو انسانی امداد ی سامان لیجانے والے مرمرا بحری جہاز کے سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کرنے والے جناب یلدرم نے کہا کہ " اس وساطت سے میں ترکی کی پوزیشن کو ایک بار پھر واضح کرنا چاہتا ہوں۔ ہم ہر دائم انصاف و حقانیت کی بنیادوں پر بنی نو انسانوں کے دفاع کے عمل کو جاری رکھیں گے۔
شام کے معاملے کا بھی ذکر کرنے والے وزیر اعظم نے کہا کہ 30 جون سن 2012 کے جنیوا اعلامیہ کی بنیادوں میں کسی سیاسی حل کو مزید خون بہے بغیر ، وقت ضائع کیے بغیر عملی جامہ پہنانا لازم و ملزوم ہے، جس کو موجودہ طریقوں سے حل نہ کیا جا سکنا آشکار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکی اپنے دوستی کے دائرے کو تمام تر انسانوں کا محاصرہ کرنے کی شکل میں وسعت دینے اور اپنے گرد ونواح میں امن، سلامتی و استحکام کا خواہاں اور علمبردار ہے۔ لہذا ہم اپنی سرحدوں پر دہشت گردی اور حق تلفیوں کے سامنے ہم خاموشی اختیار نہیں کر سکتے ، ترکی ابتک کی طرح آئندہ بھی شامی عوام اور ان کے جائز مطالبات کا ساتھ دیتا رہے گا۔ ہم تیس لاکھ سے زائد شامی شہریوں کی میزبانی کر رہے ہیں، جو کہ مہاجرین کی تعداد کے اعتبار سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ " شام میں انسانی بحران کے خلاف جدوجہد کرنے کی ذمہ داری کو محض ہمسایہ ملکوں پر تھوپنا ایک غلط فعل ہے۔ عالمی برادری کو اپنی ذمہ داریوں اور بوجھ کو بھی اٹھانا ہو گا۔ "
وزیر اعظم نے عراق کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی نسلی و مذہبی کثرت اس کو مشرق وسطی کے کسی ماڈل ملک کی حیثیت دیتا ہے۔ ہم اس ملک کی زمینی سالمیت اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے متمنی ہیں۔
امریکہ میں صدارتی انتخابات کے موضوع کو بھی چھیڑنے والے جناب یلدرم نے بتایا کہ انتخابی مہم میں نفرت آمیز الفاظ کا استعمال اور خاصکر اسلام مخالف بیانات ہماری بے چینی کا موجب بن رہے ہیں۔
ہمارے نزدیک امیدواروں کو اس چیز سے باز رہتے ہوئے جمہوری مہم چلانی چاہیے۔
متعللقہ خبریں
![وزارتِ خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی کی فینر یونانی پیٹریاارک بارتھولومیوس ملاقات کی تردید](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/7349/36a1/9972/65fd850e363e8.jpg?time=1718874963)
وزارتِ خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی کی فینر یونانی پیٹریاارک بارتھولومیوس ملاقات کی تردید
Öncü Keçeli نے یوکرین امن سربراہی اجلاس کے بارے میں کچھ خبروں کے بارے میں سوال کا تحریری جواب دیا
![صدر رجب طیب ایردوان کی صدر الہام علی ایف سے عید پر ملاقات](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/7680/6199/8634/6673c85490891.jpg?time=1718874963)
صدر رجب طیب ایردوان کی صدر الہام علی ایف سے عید پر ملاقات
صدر ایردوان، جنہوں نے اپنی چھٹیاں موعلا کے ضلع مارمارس میں گزاریں، ہیلی کاپٹر کے ذریعے بودرم پہنچے