یورپ اپنا قبلہ درست کرے وگر اس کا وجود خطے میں پڑ جائے گا: ایردوان

صدر رجب طیب ایرودان نے  کہا ہے کہ  یورپی یونین  نے اگر اپنا قبلہ درست نہ کیا تو  مستقبل  قریب میں   دیگر ممالک بھی اپنا راستہ جدا کر لیں گے

517848
یورپ اپنا قبلہ درست کرے وگر اس کا وجود خطے میں پڑ جائے گا: ایردوان

صدر رجب طیب ایرودان نے  کہا ہے کہ  یورپی یونین  نے اگر اپنا قبلہ درست نہ کیا تو  مستقبل  قریب میں   دیگر ممالک بھی اپنا راستہ جدا کر لیں گے۔

 صدر نے یہ بات ترک صنعت کاروں اور تاجروں کی انجمن    کے اعزاز میں   دی گئی ایک دعوت افطار کے دوران  کہی ۔

 جناب ایردوان نے  امید ظاہر کی کہ  برطانوی  عوام نے  جمہوریت ،قومی ارادے  اور  اس کے احترام کے جواز میں یورپی یونین سے علیحدگی کا جو فیصلہ کیا ہے  وہ ان کےلیے بہتر ثابت ہوگا اور یہ طرفین کےلیے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

 یورپی یونین کے  موقف   پر اعتراض کرتےہوئے  انہوں نے کہا کہ یورپ میں بڑھتی ہوئی منافرت، نسل پرستی  اور اسلام دشمنی   کے اس سیلاب کا ذمہ دار وہ خود ہے ۔

 ایردوان  نے کہا کہ  پناہ گزینوں کا  مسئلہ اور برطانیہ کی  علیحدگی کا فیصلہ  یورپ کو اپنی غلطیوں کے ازالے کا عندیہ  دیتا ہے  لہذا مجھے امید ہے کہ  یورپ  اس معاملے میں  سنجیدگی اور غیر جانبدارانہ طور پر اقدام اٹھاتےہوئے  ترکی    کو   یورپ میں  شامل کرنے     کا اعلان  کرے گا  ،بصورت دیگر  ممالک بھی آہستہ آہستہ اپنا راستہ یونین سے جدا کر لیں گے۔ یورپ ہمارا حریف نہیں بلکہ جغرافیائی لحاظ سے اتحادی خطہ ہے  جہاں   6 ملین ترک بھی آباد ہیں ۔



متعللقہ خبریں