مظلوموں کا ساتھ دینا ترک عوام کا شیوہ ہے: یلدرم

وزیراعظم یلدرم نے  پناہ گزینوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ٹویٹر  پر اپنے تحریری  پیغام میں کہا کہ ہمس ے مدد کے طلبگاروں   کی  بلا  تفریق  و امتیاز مدد کرنا  کل کی طرح آج بھی ہماری ذمہ داری ہے

514874
مظلوموں کا ساتھ دینا ترک عوام کا  شیوہ ہے: یلدرم

 

وزیراعظم بن علی یلدرم  نے  کہا ہے کہ ترکی مظلوموں کا ساتھ دینا جاری رکھےگا۔

 وزیراعظم نے   عالمی یوم پناہ گزین   کی مناسبت سے ٹویٹر  پر اپنے تحریری  پیغام میں کہا کہ ہمس ے مدد کے طلبگاروں   کی  بلا  تفریق  و امتیاز مدد کرنا  کل کی طرح آج بھی ہماری ذمہ داری ہے  ، ہماری حکومت نے  جس طرح سے  دنیا کے مظلوم انسانوں   کی   آواز پر لبیک کہا ہے  وہ ہماری روایاتی ،مذہبی اور اخلاقی  ذمہ داری   ہے ۔

  جناب یلدرم نے  اپنے پیغام میں   غازی آنتیپ شہر  کے قریب  واقع  شامی پناہ گزینوں کے ایک کیمپ کی تصویر بھی اپنے پیغام کے ساتھ  جاری کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں