عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والی دہشت گرد تنظیم "پی کے کے" کا اس سرزمین سے کوئی تعلق نہیں ہے: ایردوان

ایردوان نے کہا کہ عالم ترک  میں مذہب اسلام  کو  سب کے لیے اچھے کاموں کا وسیلہ سمجھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا  ترکوں نے شام اور عراق  کی صورتِ حال کی وجہ سے اپنا گھر بار ترک کرنے  والوں  کو جس محبت سے اپنے ہاں پناہ دی ہے

509190
عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والی دہشت گرد تنظیم "پی کے کے" کا اس سرزمین سے کوئی تعلق نہیں ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ عبادت کانوں کو اپنا نشانہ بنانے والی دہشت گرد تنظیم پی کے کے کا اس سرزمین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  یونین فاونڈیشن  کی جانب سے دی جانے والی افطارڈنر کے  موقع پر کیا  ۔

انہوں نے کہا کہ عالم ترک  میں مذہب اسلام  کو  سب کے لیے اچھے کاموں کا وسیلہ سمجھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا  ترکوں نے شام اور عراق  کی صورتِ حال کی وجہ سے اپنا گھر بار ترک کرنے  والوں  کو جس محبت سے اپنے ہاں پناہ دی ہے وہ  مذہب اسلام   کی روایات پر  عمل درآمد کرنے ہی سے ممکن ہے۔  

انہوں نے کہا کہ شام کے پناہ گزینوں  پر ہم نے دس ملین   ڈالر سے زاہد کی رقم خرچ کی ہے۔ اس کے  علاوہ ترکی کے بلدیاتی اداروں اور اور دیگر مقامی خیراتی ادوں نے بھی بڑی تعداد میں رقم کرچ کی ہے  جو اس کے علاوہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان ہونے کے ناتے ہمارے دلوں میں خیرات کرنے کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے ۔ ہم ایک ہاتھ سے خیرات دیتے ہیں تو دوسرے ہاتھ   کو پتہ  بھی  نہیں چلنے دیتے ہیں۔



متعللقہ خبریں