صاحب اولاد جرمن فیملیاں ترکی میں تعطیلات گزاریں،اخبار بلڈ

روزنامہ بلڈ نے ترکی کے بارے میں اپنی خبر میں   صاحب اولاد جرمن فیملیوں کو اسپین اور پرتگال کے بجائے   ترکی میں تعطیلات گزارنے کا مشورہ دیا ہے

507458
صاحب اولاد جرمن فیملیاں  ترکی میں تعطیلات گزاریں،اخبار بلڈ

 

 

انطالیہ بلدیہ کے چیرمین میندریس توریل نے جرمنی کے دورے کے دوران جرمن اخبار بلڈ کے منتظمین سے ملاقات  کی ۔

روزنامہ بلڈ نے ترکی کے بارے میں اپنی خبر میں   صاحب اولاد جرمن فیملیوں کو اسپین اور پرتگال کے بجائے   ترکی میں تعطیلات گزارنے کا مشورہ دیا ہے ۔ اخبار کیمطابق  سمندر  کے کنارے تعطیلات گزارنے کا پروگرام بنانے  والی  فیملیاں آخری وقت پر ریزرویشن کروائیں گی ۔ اسپین اور پرتگال میں تعطیلات گزارنا کافی مہنگا پڑتا ہے اور ان ممالک میں اس سال سیاحوں کا بھی رش ہے ۔ دو بچوں کی فیملی ترکی میں 40 فیصد کم قیمت پر تعطیلات منا سکتی ہے ۔  انطالیہ اور ترکی کے دیگر سیاحتی شہروں میں اس وقت  سیاحوں کی تعداد میں جو کمی ہے وہ آخری وقت ہونے والی ریزرویشنز سے پوری ہو جائے گی کیونکہ اسپین اور پرتگال میں  سیاحوں کی گنجائش باقی نہیں رہی ہے ۔ جرمن ٹور ایجنسیوں کیمطابق ترکی کے ہوٹلوں میں کرایوں میں کمی  سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے ۔



متعللقہ خبریں