ترکی: 65 ویں حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

جنرل کمیٹی میں کروائی جانے والی رائے شماری میں 138 منفی ووٹوں کے مقابل 315 مثبت ووٹوں  کے ساتھ نئی حکومت کو اعتماد کا ووٹ دیا گیا

499800
ترکی: 65 ویں حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

ترکی کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیر مین بن علی یلدرم کی زیر قیادت قائم کی جانے والی 65 ویں حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔

ترکی کی قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں کروائی جانے والی رائے شماری میں 138 منفی ووٹوں کے مقابل 315 مثبت ووٹوں  کے ساتھ نئی حکومت کو اعتماد کا ووٹ دیا گیا۔

اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد بن علی یلدرم نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئی حکومت انسانی حقوق ،  آزادیوں اور جمہوریت کو مضبوط بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملت کے باہمی اتحاد و اخوت کے لئے کام کریں گے۔



متعللقہ خبریں