دہشت گردی کے خلاف جد و جہد جلد یا بدیر کامیابی کے ساتھ مکمل ہو جائے گی: صدر ایردوان

اس ملت  کی توہین کرنے والوں کو  ملت  پارلیمنٹ میں نہیں دیکھنا چاہتی  اور اس کے بعد کا عمل عدالت کا کام ہو گا۔ صدر رجب طیب ایردوان

495367
دہشت گردی کے خلاف جد و جہد جلد یا بدیر کامیابی کے ساتھ مکمل ہو جائے گی: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جد و جہد جلد یا بدیر کامیابی کے ساتھ مکمل ہو جائے گی۔

ضلع آرتوین کی تحصیل یوسف ایلی  کے مرکز میں عوام سے خطاب  میں استثنائیت  سے متعلق آئینی تبدیلی کی اسمبلی سے منظوری کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ استثنائیت کے بارے میں وہی ہوا ہے کہ جو ملت نے کہا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اس ملت  کی توہین کرنے والوں کو  ملت  پارلیمنٹ میں نہیں دیکھنا چاہتی  اور اس کے بعد کا عمل عدالت کا کام ہو گا۔

دہشتگردی کے ساتھ تعاون کرنے والے اسمبلی ممبران کے بارے میں بات کرنے ہوئے انہوں نے کہا کہ  "گاڑیوں میں اور تابوتوں  میں اسلحے کی ترسیل کرنے والے اب ملک سے فرار ہو رہے ہیں ، اب بھی اپنی کام کو جاری رکھیں  فرار کیوں ہو رہے ہیں؟"

متوازی حکومتی ساخت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "متوازی حکومت کے نام سے  ایک  اصطلاح ابھر کر سامنے آئی  اور اب یہ دہشت گرد تنظیم کے ساتھ  ملے ہوئے ہیں لیکن ہم واحد حکومت کے نقطہ نظر  کو ہرگز تبدیل نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی کو اس تبدیلی کی اجازت دیں گے۔ جو اس زمین پر نظریں گاڑے ہوئے ہیں وہ  اس کا بھاری بدل   چکا رہے ہیں اور چکاتے رہیں گے"۔



متعللقہ خبریں