شمالی عراق میں ترک جنگی طیاروں کی دہشت گرد تنظیم پی کے کے، کے تھکانوں پر بمباری

عراق کے شمال  میں قندیل ، میتینا، زاب اور  گارا  کے علاقوں  میں موجود دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی پناہ گاہوں،  ڈپووں،  اور  اسلحے  کو ترک طیاروں  کی  بمباری سے تباہ کردیا گیا ہے

486557
شمالی عراق میں ترک جنگی طیاروں کی دہشت گرد تنظیم پی کے کے، کے تھکانوں پر بمباری

عراق کے شمال  میں قندیل ، میتینا، زاب اور  گارا  کے علاقوں  میں موجود دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی پناہ گاہوں،  ڈپووں،  اور  اسلحے  کو ترک طیاروں  کی  بمباری سے تباہ کردیا گیا ہے۔

ترکی کے جنگی طیاروں نے صبح دو بجے سے  چار بجے تک  عراق کے شمال میں  دہشت گرد تنظیم  کے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

ایف سولہ   اور ایف چار قسم کی جنگی طیارے اپنی کاروائی مکمل کرنے کے بعد  اپنے اپنے اڈوں پر بخیریت واپس پہنچ گئے۔

دریں اثناء  ماردین ، شرناک اور  تجنے لی  میں جاری فوجی آپریشن  کے دوران  بارہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں