ترکی نے طاقتور لیڈروں کیساتھ ترقی کی منازل طے کی ہیں، برات البائرک

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر برات البائرک نے کہا ہے کہ ترکی نے اپنے  علاقے  اور گلوبل سطح پر اہم کردار ادا کیا ہے ۔

485996
ترکی نے طاقتور لیڈروں کیساتھ ترقی کی منازل طے کی ہیں،  برات البائرک

 

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر برات البائرک نے کہا ہے کہ ترکی نے اپنے  علاقے  اور گلوبل سطح پر اہم کردار ادا کیا ہے ۔

 انھوں نے نوجوان ترکی نامی اجلاس کے دوران ہال میں موجود نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت ہم صدی کے سنگین ترین دور سے گزر رہے ہیں اور آپ کو یہ معلوم ہوتا چاہئیے کہ آپ اس دور کی اہم ترین نسل ہیں ۔  ترکی نے حالیہ 12۔13 سال میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ہم نے اپنے دور میں دفاعی بجٹ کو کم کرتے ہوئے اس رقم کو تعلیمی بجٹ میں ٹرانسفر کی ہے ۔ ترکی کو ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں رقابت  کے دور میں شامل کرنے کے لیے اہم  اقدامات کیے گئے ہیں جس کا ثمرہ ہمیں بعد میں ملے گا ۔  ترکی  نے توانائی کے میدان میں بھی  اہم ترقی کی ہے اور  اس نے صرف چند ممالک میں تیار کیے جانے والے ڈرون طیارے تیار کیے ہیں ۔ انھوں نے نئے آئین کے بارے میں بھی  اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ترک عوام نے طاقتور لیڈروں کیساتھ ترقی کی منازل طے کی ہیں  ہمیں تاریخ میں موجود مثالوں سے سبق حاصل کر تے ہوئے نیا آئین تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔



متعللقہ خبریں