استنبول سے دوبرونک پروازوں کاآغاز
یہ پروازیں ترکی اور یورپی یونین کے رابطے کو مزید پختگی دلائیں گی
481483
ترکش ایئر لائنز دس مئی سے استنبول سے دوبرونک کی پروازوں کا آغاز کرتے ہوئے بلقان کے مزید ایک شہر کو ترکی سے منسلک کرے گی۔
دوبرونک بلدیہ میئر آندرو نے استنبول ۔ دوبرونک پروازوں کے آغاز سے چند روز قبل اس پیش رفت پر اپنے جائزے پیش کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کروشیا بحیرہ روم اور جنوب مشرقی یورپ کے درمیان واقع یورپی یونین کا ایک رکن ہے، یہ پروازیں ترکی اور یورپی یونین کے رابطے کو مزید پختگی دلائیں گی۔
دنیا کے پر کشش سیاحتی مقامات میں شمار دوبرونک دارالحکومت زاغرب کے بعد ترک ہوائی فرم کی کروشیا میں دوسری منزل ہو گا۔